ملتان 6 مئی ( اے پی پی): ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کےخلاف کارروائی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر سیپشل پرائس مجسٹریٹس کی بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کیا گیا اورسمری ٹرائل کے نتیجے میں 13 گرانفروشوں کو براہ راست جیل بھیجا گیا جب کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف34 مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔گرانفروشوں پر2لاکھ47ہزار6 سوروپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ 24 گھنٹوں میں 693 شاپس کو چیک کیا گیا اور
138 دکاندار ناجائز منافع خوری کے مرتکب پائے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ ملتان سبزی اور پھل شہریوں کو ارزاں نرخوں پر فراہم کرنے کے متحرک ہے۔اس سلسلہ میں گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خان نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔ ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت خالد محمود بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے سبزی و فروٹ کی آکشن کا جائزہ لیا
سبزی اور پھلوں کی کولڈ سٹوریج بارے معلومات حاصل کیں ،مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کا بولی سے موازنہ کیا۔بعد ازاں اے ڈی سی ہدایت اللہ خان نے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ ارسال کردی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منڈی میں سبزیاں ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں،صفائی کا نظام بھی موثر ہے جب کہ پھلوں اور سبزیوں کی ریڑھیوں نے منڈی کے مرکزی گیٹ کے باہر شاہراہ پر قبضہ جما رکھا ہے،ریڑھیوں کی وجہ سے سروس روڈ پر عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے،رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو تجاوزات کے خلاف آپریشن کی ہدایت کی جائے۔دوسری طرفضلعی انتظامیہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔اس سلسلہ میں ماہ صیام کے دوران پرائس مجسٹریٹس کا چوتھا اجلاس ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت سرکٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اجلاس میں ضلع کے 48 پرائس محسٹریٹس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خان،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر احمدرضا نے شرکت کی۔اس موقع پر پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے بریفنگ بھی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے پرائس مجسٹریٹس کو ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف نئے آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے،نیا قانون پرائس مجسٹریٹ کو موقع پرسمری ٹرائل کا اختیار دیتا ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جس مجسٹریٹ کومارکیٹ میں مدد کی ضرورت ہو تو وہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوراٹر سے رابطے کرے، پرائس مجسٹریٹس کو پولیس اور سول ڈیفنس رضاکاروں کی بھرپور سپورٹ فراہم کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے ہر حد تک جاونگا،ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں بارے کارروائی میں کسی کی سفارش کو خاطر میں نہ لایا جائے۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی عابدہ فرید ،اے سی شجاع آباد مبین احسن اوراے سی جلالپور پیروالا غلام سرور کی کارکردگی کی بھرپور تعریف کی گئی۔
کاشف،فاروق