تھرپارکر،07مئی(اے پی پی)؛ ضلع بھر میں انتظامیہ کیجانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ضلع بھر میں گاڑیوں اور لوگوں کی آمدرفت کا سلسہ شروع ہو گیا ہے تاہم پبلک ٹرانسپورٹ ابھی تک بند ہے۔
دوسری جانب دیہاتوں سے گاڑیوں کے شہر کی طرف آنے کا سلسہ شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے بازاروں میں لوگوں کا رش بڑھ گیا ہے اور لوگ رمضان اور عید کی خریداری میں مصروف ہیں۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عوام نے سماجی فاصلے اور کرونا سے متعلق دوسری احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے اور اس متعلق انتظامیہ بھی بے بس نظر آرہی ہے۔
تھرپارکر کی انتظامیہ ایک طرف دعوے کر رہی ہے کہ تھرپارکر ضلع میں کرونا مکمل طور پر قابو میں ہے اور ضلعے کے داخلی راستوں پر سخت چیکنگ کا کام روزانہ کہ بنیاد پر جاری ہے، مگر لاک ڈاؤن میں نرمی اور لوگوں کے احتیاطی تدابیر پر عمل نا کرنے اور عوامی مقامات پر بڑھتا رش کرونا وائرس کو دعوت دینے سے کم نہیں ہے۔
وی این ایس