مظفر گڑھ؛ریسکیو 1122 کی سیلاب  کی تیاریوں کے سلسلہ میں پہلی پری فلڈ موک ایکسر سائز

155

مظفرگڑھ،19مئی(اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق  کے زیر نگرانی ریسکیو 1122 کی ممکنہ سیلاب  کی تیاریوں کے سلسلہ میں پہلی پری فلڈ موک ایکسر سائز   دریائے چناب پر  کی گٸی۔موک ایکسرساٸز میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈپٹی کمشنر انجنیئر امجد شعیب ترین نے شرکت کی،اس کے علاؤہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عارف ضیاء، سیول ڈیفنس ، پولیس ، ٹریفک پولیس، ہیلتھ، لائیو سٹاک، PDMA،   ایجوکیشن اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداران  نے بھی شرکت کی۔

مشق کے دوران ریسکیو کے جوانوں نے سیلاب میں گھرے ہوئے اور ڈوبتے ہوئے افراد کو بچانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا، اس موقع پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ اور دیگر ڈیپارٹمنٹز  کی جانب سے سیلاب کے دوران اور سیلاب کے بعد استمال ہونے والے ساز وسامان کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔

پری فلڈ موک ایکسرسائز کی  تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشادالحق کی قیادت میں ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 مختصر عرصے میں اپنی محنت اور پیشہ ورانہ کارکردگی سے اپنے ساکھ قائم کر چکا ہے ، انہوں نے سیلاب اور دیگر ایمرجنسیز کے علاؤہ ملک میں بڑھتی ہوئی کرونا وباء میں بھی ریسکیو 1122 کے جوانوں کو فرنٹ لائن پر اپنی خدمات سر انجام دینے پر سراہا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق کا کہناتھا کہ ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ متوقع سیلاب کے حوالے سے مکمل طور پر تیار ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔

اے پی پی/شبر حسن نقوی/ نورین