ملتان؛محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ ٹیم کی کارروائی، جعلی زرعی ادویات کے سینکڑوں بیگ و کھلا مال برآمد کر لیا

199

ملتان،04مئی (اے پی پی): حکومت پنجاب جعلی زرعی ادویات و کھادوں کے خاتمے کیلئے زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال اور سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں جعلی زرعی ادویات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری  ہیں۔

محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ ٹیم نے تھانہ مخدوم رشید کی حدود 6 ٹرپئ میں پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈیرے سے موقع پر تیار اور پیک کی گئی جعلی مونو می ہائیپو کے سینکڑوں بیگ و کھلا مال برآمد کر لیا۔

کارروائی کے دوران ڈیرے کا مالک موقع سے فرار جبکہ ٹرک نمبری LES-4666 سے جعلی مونو می ہائیپو کے سینکڑوں بیگ برآمد کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

پکڑے جانیوالے جعلی زرعی دوائی کے ایک پیکٹ کی قیمت 1350 روپے ہے جبکہ پیک کی گئی جعلی زرعی ادویات کی کل مالیت تقریبا13 لاکھ اور کھلے مال کہ قیمت 12 لاکھ روپے بنتی ہے۔

اے پی پی /ملتان/قرۃ العین