ملتان،08 مئی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر فاطمہ خان نے چیف انسٹرکٹر فہیم
امداد کے ہمراہ پٹرول پمپس کےخلاف کاروائی کی ،جس دوران ایم ڈی اے، قاسم بیلہ اور سورج میانی کے علاقے میں واقع پٹرول پمپس پر نرخوں اور پیمانوں کی چیکنگ کی گئی اور زائد ریٹ وصول کرنے اور پیمانوں میں ہیرا پھیری کرنے پر پٹرول پمپس مالکان پر 60 ہزار روپے کےجرمانے عائد کیے گئے جبکہ انصاری چوک اور شاہ خرم روڈ پر غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف کی گئی کاروائی کے دوران دو پٹرول پمپس مالکان کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔
کاروائی کے دوران آگ بجھائے کے مناسب آلات نہ رکھنے پر تین پٹرول پمپس مالکان کو نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔