ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر میں صفائی ستھرائی اور  ڈس انفیکشن کے لئے متحرک 

184

ملتان 7مئ ( اےپی پی): ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر میں صفائی ستھرائی اور  ڈس انفیکشن کے لئے متحرک ہے۔گزشتہ روز ائرپورٹ روٹ سے بوسن روڈ تک دو مختلف روٹس کی خصوصی صفائی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر صفائی کے لئے  روٹ پر خصوصی سکواڈ تعینات کیا گیا،چونگی نمبرایک سے سیوڑھا چوک کے راستے سیداں والا بائی پاس تک صفائی کے لئے ہیوی مشینری استعمال کی گئی ،سڑک کے اطراف اور پلاٹوں میں پڑا ویسٹ اٹھا لیا گیا جبکہ ڈیوائڈر کے ساتھ سکریپنگ کی گئ۔کمپنی کی تین ڈس انفیکشن ٹیمیں بھی سپرے میں مصروف رہیں۔

جراثیم کش سپرے عیدگاہ،سبزی منڈی اور ٹمبر مارکیٹ  کے ایریا میں کیا گیا۔ ان علاقوں میں واقع جامع مساجد کے صحن بھی کلورین ملے پانی سے دھوئے گئے اور سڑکوں پر بھی کلورین ملے پانی کی سپر نکلنگ کی گئ سپرے کے لئے باوزر اور سپرے مشینیں استعمال کی گئیں۔

کاشف/فاروق