ملتان: کورونا کے خلاف جنگ میں مخیر حضرات بھی ڈویژنل انتظامیہ کے شانہ بشانہ

192

 

ملتان،05 مئی(اے پی پی ): کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق کی سول سوسائٹی کو کورونا کیخلاف مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل پر کورونا کیخلاف جنگ میں مخیر حضرات بھی ڈویژنل انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے۔اس سلسلہ میں سٹارم فائیبربراڈبینڈکی جانب سے150حفاظتی سوٹ،200دستانے اور 600 ماسک ڈویژنل انتظامیہ کو فراہم کردیے گئے۔

 کمشنر شان الحق نے تمام حفاظتی سامان وی سی نشتر یونیورسٹی و ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف ہمارے فرنٹ لائن فائٹرز ہیں۔ان کی حفاظت نہایت اہم ہے۔

اس موقع پر بزنس یونٹ ہیڈ سلمان نجیب نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہر طرح سے انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ضرورت مند اور مزدوروں کی مدد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے  جبکہ اس سلسلے میں پنجاب حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔

مخیر حضرات کی طرف سے حفاظتی سامان کی فراہمی کے موقع پر کمشنر نے مخیر حضرات کو خراج تحسین پیش بھی  کیا۔

اے پی پی /ملتان/نورین