بورے والا، ۱۸ مئی (اے پی پی): نشے میں دھت شخص پولیس کے لئے چیلنج بن گیا، بیوی کو مارنے سے منع کرنے پہ ایک شخص کو زخمی کرنے کے بعد چار تھانوں کی پولیس کا ملزم کی گرفتاری کے لیے چار گھنٹے سے زائدآپریشن کے بعد ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
بورے والا کے رہائشی علاقے یعقوب آباد کا دانیل بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا رھا تھاکہ ریٹائر پولیس اہلکار اقبال نے چھڑانے کی کوشش کی تو اس کو کلہاڑی کے وار سے زخمی کردیا زخمی(ر) کانسٹیبل تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کیا تو اسے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ چار تھانوں کی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ،واٹر کینن اور اسکی آنکھوں میں ڈالنے کے لئے سرخ مرچوں کا بھی استعمال کیا اسکے باوجود پولیس بے بس نظر آئی، خود کو محصور کئے ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کے تمام حربے ناکام رہے متعدد بار اندر جانے والے پولیس اہلکاروں کو ہر دفعہ ناکام واپس آ نا پڑا آپریشن چار گھنٹے سے زائد جاری رہا، اس دوران ایک ٹریفک پولیس کانسٹیبل شکیل مسیح نے جرات مندی کا مظاہرہ کیا اور اندر داخل ہوکر اسے پکڑنے کی کوشش کی، کلہاڑی سے مسلح شخص نے اسکے سر پر کلہاڑا مار کر ڈھیر کردیا پھر دیگر پولیس اہلکاروں نے اسے دبوچ لیا۔