بورے والا،17 مئی(اے پی پی):جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں کی طرح آج ٹڈی دل نے بورے والا سمیت ضلع بھر کے مختلف دیہاتوں پر حملہ کردیا جس سے کپاس،مکئی،جوار اور سبزیوں کی ہزاروں ایکڑ فصلوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔
ٹڈی دل کو بھگانے کے لئے کسان اپنے روایتی طریقوں سے کوششوں میں مصروف ہیں، فصلوں کے اس نقصان کو دیکھتے ہوئے ایک کسان بیہوش ہوکر گر پڑا جبکہ متعدد کسان اس قدرتی آفت سے نجات کے لئے سجدہ ریز ہوگئے۔
محکمہ زراعت کی طرف سے کسی قسم کے حفاطتی اقدامات نہ ہونے پر کسان احتجاج کررہے ہیں، کسانوں کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل نے ہماری قیمتی فصلیں تباہ برباد کردی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جو ممکنہ اقدامات کئے جانے چاہیئں تھے وہ کہیں نظر نہیں آرہے ہیں، ہم ٹڈی دل کے آگے بے بس ہوچکے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
وی این ایس، بورے والا