پاکستان بحریہ اور  اے این ایف کی کارروائی، 3 ارب روپے مالیت کی کرسٹل ڈرگ برآمد

117

پسنی،08 مئی (اے پی پی ):پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن، تین ارب روپے مالیت کی کرسٹل ڈرگ برآمدکر لی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انسداد منشیات آپریشن انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔آپریشن کے دوران قبضے میں لی گئی 100 کلو گرام کرسٹل ڈرگ کی مالیت تقریبا تین ارب روپے ہے۔ برآمد شدہ منشیات مزید قانونی کاروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔

ترجمان کے مطابق منشیات سمگلنگ کے خلاف بروقت کاروائی پاک بحریہ کی سمندری حدود کی مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔ موجودہ صورتحال کے باوجود جاری جرائم پیشہ عناصر کی مذموم سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پاک بحریہ پر عزم ہے۔

وی این ایس،اسلام آباد