پاکپتن؛ تھانہ کلیانہ پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی ظفری ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

243

پاکپتن،17مئی(اے پی پی):ڈی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی زیرنگرانی تھانہ کلیانہ کے ایس ایچ او رانا عمران نے پولیس نفری کے ہمراہ بین الاضلاعی ظفری ڈکیت گینگ کے سرغنہ ظفراقبال عرف ظفری اور ساتھیوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ظفری ڈکیت گینگ ساہیوال ڈویژن کے اضلاع میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

 گائوں پکا سدھار کے نزدیک آئل ایجنسی کے مالک مقصود احمد سے نقدی چاندی اور قیمتی کاغذات چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پکڑ لیا، تھانہ کلیانہ کے ایس ایچ او رانا عمران نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اے پی پی/پاکپتن/حامد