پاک بحریہ کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم جاری

112

اسلام آباد،02مئی(اے پی پی):پاک بحریہ کی جانب سے  ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی صورتحال سے متاثر خاندانوں کی امداد  کا سلسلہ جاری ہے۔سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں،مضافاتی قصبوں اور دور دراز گوٹھوں میں امدادی سامان کی تقسیم کی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی کے مضافاتی علاقوں بشمول مچھیرا بستیوں میں بھی راشن اور حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا۔کریکس کے دور دراز علاقوں تک امدادی سامان کی ترسیل کے لئے پاک بحریہ کےجدید بحری کرافٹس کا استعمال کیا گیا۔اسی طرح پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول لاھور، فیصل آباد، نارووال، بہاولپور اور سیالکوٹ کے ہزاروں خاندانوں میں بھی راشن اور اشیائے ضرور یہ  تقسیم کیا گیا جبکہ سندھ اور پنجاب کے اسپتالوں میں طبی عملے کے لئے میڈیکل کٹس اور حفاظتی سامان فراہم کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ اس وبائی مرض کے خلاف قوم کی مدد کے لئے پر عزم ہے۔

اے پی پی/حمزہ/حامد