پشاور، 20مئی(اے پی پی) : صوبائی حکومت کے احکامات پر ریسکیو 1122 کی جانب سے پشاور اور دیگر اضلاع کے ریلوے سٹیشنز اور ریل گاڑیوں میں جراثیم کش سپرے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ریسکیو1122 نے آج کینٹ ریلوے سٹیشن پر جراثیم کش سپرے کیا۔
ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 نے دو چھوٹی گاڑیوں، ہینڈ کیری اور فائر وہیکل کا استعمال کرکے ریلوے سٹیشن، ریل گاڑیوں، مسافروں کے زیر استعمال جگہ پر سپرے کیا ۔ اس کے علاوہ ریلوے سٹیشن پر موجود ریل گاڑی کے اندر بھی مکمل سپرے کیا گیا تا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کےلیے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔
اے پی پی /صائمہ حیات /قرۃالعین