پی ایس او کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش

191

اسلام آباد ، 6 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے منیجنگ ڈائریکٹر سید محمد طحہٰ اور چیئرمین بورڈ پی ایس او ظفر اسلام عثمانی نے ملاقات کر کے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں پانچ کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔ بدھ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ایم ڈی پی ایس او اور چیئرمین بورڈ پی ایس او نے وزیر اعظم کو کورونا ریلیف فنڈ کے لئے 5 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ پی ایم کورونا ریلیف فنڈ کے علاوہ پی ایس او کی جانب سے اسپتالوں میں حفاظتی کٹس اور میڈیکل آلات کی خریداری، ملک بھر میں راشن بیگز کی فراہمی اور ایمبولینسز کو فری فیول کی فراہمی کے حوالے سے مدد فراہم کی گئی۔

اے پی پی /ڈیسک/حامد