پی ٹی آئی رہنما  حلیم عادل شیخ کی سول اسپتال لاڑکانہ  آمد، فرنٹ لائین سولجرز کو حفاظتی کٹس اور ماسکس فراہم کیے

138

لاڑکانہ،21 مئی(اے پی پی ): پاکستان  تحریک انصاف کے  رہنما اور سندھ اسمبلی   میں  اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ  نے  سول اسپتال لاڑکانہ کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے  کرونا کے خلاف  جنگ لڑنے والے فرنٹ لائین سولجرز کو حفاظتی کٹس اور ماسکس فراہم کیے۔ اس موقع  پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور گورنر سندھ کی ہدایات پر ڈاکٹرز کے احتجاج اور بائیکاٹ پر لاڑکانہ آیا ہوں جنگ لڑنے والے فرنٹ لائین سولجرز کو سلام پیش کرتے ہیں، وفاق 2 لاکھ سے زائد حفاظتی کٹس اور ماسکس سندھ حکومت کو پہلے ہی پہنچا چکا ہے۔

ینگ کنسلٹنٹس ایسو سییشن کے صدر ڈاکٹر احسان ملک کے سیلف آئیسولیشن میں ہونے کے باعث حلیم عادل شیخ سے حفاظتی سامان پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر گلزار تنیو نے وصول کیا،جس پر پیرا میڈیکل اسٹاف کے ینگ ڈاکٹرز نے وفاقی حکومت کے اس عمل پر  اظہار تشکر کیا ۔

اے پی پی /عبدالنبی/قرۃالعین