ملتان، 19مئی ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر گندم ذخیرہ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالا غلام سرور نے موضع لنگر میں کاشتکار کے ڈیرے پرچھاپہ مار کر ڈیرے سے 500 من گندم برآمد کر لی ہے اور گندم مرکزخریداری مرکز پی آر ٹو کے حوالے کردی ہے۔جب کہ انسپکٹر فوڈ کو ذخیرہ اندوزی ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔
کاشف،فاروق