گورنر پنجاب چوہدری سرور کا اربن یونٹ سی ای او خالد شیر دل شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

210

 

لاہور،28 مئی (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری سرور کی سی ای او اربن یونٹ خالد شیردل شہید کی رہائش گاہ پر آمد، کراچی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے خالد شیر دل کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔

گورنر پنجاب نے شہید کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔

اس  مو قع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ خالد شیر محنتی، فرض شناس اور ایماندار آفیسر تھے۔کراچی طیارہ حادثہ قومی سانحہ ہے جس پر   پوری قوم افسردہ ہے