جیکب آباد؛ موٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں تصادم، بچہ جانبحق

0
66

جیکب آباد، 30جون(اے پی پی): تحصیل ٹھل کے تھانہ اے سیکشن کی حدود بائی پاس کے مقام پر موٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں تصادم ہونے سے  دس سالہ کمسن بچہ جانبحق ہوگیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں کو پولیس نے ریسکیو کیا اور تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاہے،

پولیس کے مطابق واقعے کے دوران ٹریکٹر ڈرائیور فرار ہوگیا ہے جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کو  تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

وی این ایس، جیکب آباد