سعودی عرب میں ڈھائی ماہ بعد نماز جمعہ کی ادائیگی

0
188

ریاض،05 جون (سعودی عرب): سعودی عرب میں ڈھائی ماہ بعد نماز جمعہ کی ادائیگی کی گئی۔سب سے بڑا اجتماع مسجد نبوی میں  ہوا  جس میں ملکی  اور غیر ملکی افراد نے سماجی فاصلے کے تحت شرکت کی۔

 مسجد حرم الحرام اور مسجد نبویؐ سمیت سعودی عرب کی تین ہزار (آٹھ سو انہتر)869 مساجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی ،اس موقع پر علماء کرام کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو کی تدابیر اور حکومتی اقدامات پر عمل کرنے کا درس دیا  گیا اور کہا کہ وبا سے پہلے خود کو بچانا ہے اور پھر دوسروں کو بھی سماجی فاصلہ رکھ کر اس سے محفوظ رکھنا ہے۔

 تمام مساجد میں نمازیوں نے ماسک اور سنیٹائزر سے ہاتھ صاف کرکے نماز ادا کی اور اللہ کے حضور دعا کی کہ اللہ جلد اس وبا سے دنیا کو محفوظ بنا دے۔

وی این ایس،ریاض