پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کا میڈیکل کالج میرپورخاص کا دورہ

0
62

میرپورخاص،29جون  ( اے پی پی):  پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے میڈیکل کالیج میرپورخاص کا دورہ کیا۔  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج میرپورخاص کا کام  2012 شروع ہوا تھا جو ابھی تک نا مکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے ہر شہر میں 18ویں ترمیم کے جنازے نکالے گئے ہیں۔ بڑے بڑے پروجیکٹ کرپشن کرنے کے لئے شروع کیئے گئے ہیں اور سندھ میں کئی سالوں سے سینکڑوں منصوبے غیر فعال پڑے ہیں۔

وی این ایس، میر پور