ڈی پی او کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں کا سلسلہ جاری

0
97

چنیوٹ، 29 جون (اے پی پی):  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں ریڈ کر کے تین منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 71 لیٹر شراب برآمد ہوئی ہے۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اکبر نے  جھنگ موڑ لالیاں سے شراب فروش ملزم یوسف کو شراب سمیت گرفتار کیا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر اعجاز احمد نے چونگی نمبر 4 سے شراب فروش ملزم نوشیر کو شراب سمیت گرفتار کیا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ریاض احمد نے شراب فروش ملزم اشرف کو احمد نگر سے شراب سمیت گرفتار کیا۔ شراب فروش ملزمان یوسف، نوشیر اور اشرف کے قبضہ سے71 لیٹر شراب برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ لالیاں اور تھانہ چناب نگر میں مقدمات درج ہو چکے ہیں اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

وی این ایس، چنیوٹ