تھرپارکر: کرونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کیلئے پولیس  ہائی  الرٹ

139

تھرپارکر ،28 جون (اے پی پی ): تھرپارکر میں کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے  کے لیے پولیس کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے آنے جانے والے لوگوں اور گاڑیوں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ  ماسک پہننے  کی ہدایت کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ لوگوں کو غیر ضروری گھروں سے نکلنے سے بھی روکا  جا رہا ہے ۔

وی این ایس ، تھرپارکر