جیکب آباد 18جون(اے پی پی)؛ حکومت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی پیش نظر مخصوص جگھوں کو سمارٹ لاک ڈائون کے تحت مکمل سیل کرنے کے احکامات جارے کرنے کے بعد ضلعہ جیکب آباد کے ایس ایس پی جناب بشیر احمد بروھی نے لاک ڈائوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے ڈی ایس پی فیض محمد دایو،ایس ایچ او سٹی لیاقت لاشاری اور بھاری نفری لیکر متعلقہ جگہوں پر پہنچ گئے،لاک ڈائون کی حدود میں کھلے دکان و مارکیٹ کو بند کرایا گیا،لاک ڈائوں کی حدود والی جگہوں کو خاردار تاروں اور بیریئرس لگا کر سیل کردیا گیا ہے،ایس ایس پی بشیر احمد بروھی نے عوام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ایک خطرناک وبا ہے جس سے بچنے کے لیے صرف احتیات اور سماجی میل جول سے پرہیز کرنا ہے،اور گھروں میں رہ کر اپنی صحت و جان کی حفاظت کریں۔
وی این ایس











