حکومت  بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے :حاجی جاوید اختر انصاری

116

 

ملتان،29 جون (اے پی پی ):وزیر اعلی پنجاب کےمعاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے،بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،کورونا کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا ہے مگر اس کے باوجود بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل 9 اور 10 کے رہائشیوں سے  ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے  کیا ۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ ملتان میں یونین کونسل کی سطح پر قبرستان بناکر دوں،اس سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے بھی ملاقات کرچکا ہوں وہ اپنے دورہ ملتان کے دوران اس حوالے سے اعلان بھی کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ پرانے قبرستانوں میں اب جگہ کم پڑ گئی ہے میں عوام کے اس مطالبے کو تسلیم کرتاہوں اور جلد اس پر عملی کام شروع کراونگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کرپشن نہیں ہے،ہم اپنی ذمہ داریاں ایمان دارانہ طریقہ سے انجام دے رہے ہیں اور ہم تمام علاقوں کی یکساں ترقی کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

 اس موقع پر اقبال عاربی،چوہدری غلام قادر،شیخ الیاس المعروف ایم پی اے،قیوم حامدی اور سہیل قریشی سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔

وی این ایس،ملتان