سکھر،21جون(اے پی پی ): ملک بھر کی طرح سکھر اور گردونواح میں بھی سورج گرہن صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوا جس کی وجہ سے شہر کی روشنی بھی آدھی رہ گئی اور شہر کے مختلف علاقوں میں اندھیرا چھا گیا،سورج گرہن کی وجہ سے شہر کا درجہ حرارت بھی کم ہوکر رہ گیا ہے۔
سورج گرہن کے موقع پر شہر کی مختلف مساجد میں نماز کسوف ادا کی جارہی ہیں اور قدرتی آفات سے محفوظ رہنے کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں، سورج گرہن کے موقع پر شہر کی سڑکیں بھی سنسان رہیں۔
وی این ایس ، سکھر











