سکھر بیراج پر تیز رفتار کار اور دو رکشوں کے درمیاں خوفناک تصادم

261

سکھر۔18 جون(اے پی پی):  سکھر اولڈ بیراج گیٹ نمبر 26 پر تیز رفتار کار اور دو رکشوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق 08 افراد زخمی ہو گئے، ایدھی مرکزی کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے سول ہسپتال اور حرا ہسپتال سکھر طبی امداد کے لیئے منتقل کیا گیا ھے،عینی شاہد کیمطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

وی این ایس،سکھر