سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلیٰ سطحی اجلاس

138

 

لاہور،3 جون (اے پی پی):سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔اجلاس میں گند م کی خرید اور آٹے کی مارکیٹ پرائس میں استحکام پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوبے میں گندم کی خریداری پالیسی کے نئے خدوخال پر تفصیلی مشاورت اور دوسرے صوبوں کو گندم کی فراہمی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ محکمہ خوراک کو جدید تقاضوں اور زمینی حقائق کے مطابق تبدیلیاں لانی چاہئیں، وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق اقدامات کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں گندم کی ریکارڈ خرید کا فائدہ عام آدمی تک پہنچائیں گے۔گندم پر ٹارگٹڈسبسڈی سے غریب عوام کو ڈائریکٹ ریلیف ملنا چاہیے۔ پنجاب، دوسرے صوبوں بالخصوص کے پی کے کی گندم خرید میں معاونت کرے گا۔عبدالعلیم خان نے محکمہ خوراک کی ری سٹرکچرنگ پر وزیراعظم کیلئے سفارشات کی تیاری کی ہدایت  کی ۔

اس موقع پروزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ موجودہ حالات میں 48 فیصد انڈسٹری بند ہو چکی ہے،غریب آدمی کو بھوک سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور خوراک و صنعت کے سیکرٹری صاحبان نے شرکت کی۔