ضلع ہری پور کی رہائشی 5 بہنوں کا  سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرکے ریکارڈ قائم

112

ملتان ، 19 جون (اے پی پی ): خیبر پختونخواہ کے ضلع ہری پور کی رہائشی 5 بہنوں نے سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرکے ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔اس حوالے سے وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نےایک ہی خاندان کی پانچ بیٹیوںکو  سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی پر مبارک باد  دیتے ہوئے  کہا پانچوں بہنیں اس ملک کے لئے ایک سرمائے کی حیثیت رکھتی ہیں، بیٹی کی پیدائش پر ناامید ہوجانے والے اس  معاشرے کے لئے بھی ان بیٹیوں نے روشن مثال قائم کی ہے ۔

جمعہ کو جاری  اپنے ویڈیو پیغام میں  صوبائی و زیر توانائی کا کہنا تھا کہ ملک رفیق اعوان کو انکی پانچ بیٹیوں کی سی ایس ایس میں کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ یہ بیٹیاں اپنے والدین،خاندان اور پورے معاشرے کے لئے سر بلندی کا باعث بنی ہیں امید ہے ۔پانچوں بہنیں ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔ لیلی، شیریں، سسی ، ماروی اور ضحٰی نے ایک  نئی  تاریخ رقم  کی ہے ، پوری قوم کو ان بیٹیوں پر فخر ہے۔

وی این ایس ، ملتان