ملتان 24جون(اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے سڑکوں کی دھلائی شروع کر دی گئی ہے ،بختاور آمین ہسپتال سے آراضی ریکارڈ سنٹر تک سڑک سمیت وومن یونیورسٹی اورسوشل ویلفئر کمپلیکس روڈ کی بھرپور صفائی جاری و ساری ہے۔ 50 سینٹری ورکرز پر مشتمل سکواڈ خصوصی صفائی میں مصروف عمل ہیں جبکہ واٹر باوزر اور ٹریکٹرز ٹرالیوں کی مدد بھی صفائی سکواڈ کو حاصل ہے ۔
سڑکوں سے دھول مٹی کی سوئپنگ اور سکریپنگ بھی کی جا رہی ہے جبکہ اس کے علاوہ مختلف مقامات پر ڈمپ کیا گیا کچرا بھی اٹھالیا گیا ہے۔
وی این ایس، ملتان