ملتان :ڈی سی  عامر خٹک کا سمارٹ لاک ڈاؤن علاقوں  کا دورہ، سیل کی گئی گلیوں کو خاردار باڑ سے بند کرنے کے احکامات

112

ملتان،19 جون (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک  نے  کرونا وائرس کے  باعث  سمارٹ لاک ڈاؤن کیے  گئے  علاقوں  کا دورہ کیا  اور لاک ڈاؤن کی گئی گلیوں کو خاردار باڑ سے بند کرنے  کے احکامات جاری  کیے ۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ لاک ڈاؤن کئے گئے علاقے میں غیر ضروری نقل و حمل پر پابندی لگا دی جائے اور پولیس کی مدد  کے لئے سول ڈیفنس اور کارپوریشن کا مزید سٹاف تعینات کیا جائے  تا کہ محکمہ صحت نے جن ڈاکٹرز کو ایریاز کا  فوکل پرسن نامزد کیا ہے اس کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔

عامر خٹک  نے  لاک ڈاؤن ایریاز میں ریسکیو1122 اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ڈس انفیکشن کا عمل شروع کرنے کی ہدایت سمیت لاک ڈاؤن ایریاز میں ادویات،دودھ، سبزی،فروٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی سپلائی کو یقینی بنانے کی  بھی  ہدایت   کی ۔انہوں نے بتایا  کہ  آئندہ لاک ڈاؤن ایریاز کا اچانک دورہ  کروں گا جبکہ لاک ڈاؤن ایریاز میں تعینات افسران اور اہلکاروں کی طرف سے ڈیوٹی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی  ۔

ڈپٹی کمشنر نے شاہ رکن عالم کالونی اور نیو ملتان میں لوڈ شیڈنگ کا بھی نوٹس لیا  اور میپکو حکام کوفون کر کے ہدایت جاری کی کہ تعمیر  و مرمت  کا کام جلد مکمل کیا جائے اور  کل سے لاک ڈاؤن والے علاقے میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔

 اے سی سٹی عابدہ فرید، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرارشد ملک اور پولیس افسران سمیت ریونیو اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اعجاز سلیم بھی  ڈی سی  کے  ہمراہ تھے۔

وی این ایس ، ملتان