رحیم یار خان،06 مئی (اے پی پی ):پاکستان کسان اتحاد کے رہنماوں نے کہا ہے آندھی سے لاکھوں کروڑوں روپے کا قیمتی آم گر کر ضائع ہوگیاہے،آموں کی پیداوار موسمی حالات کی وجہ سے پہلے ہی خاصی کم تھی، اب آندھیوں کی وجہ سے آموں کی مجموعی پیداوار میں کمی 40فیصد سے بڑھ جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، محمد راشد مجنوں گانگا، عون محمد عمران جام فاروق احمد محمد ادریس برڑا، خلیفہ اصغر حمیدی نے بتایا کہ رحیم یار خان میں 70ہزار ایکڑ رقبے پر آموں کے باغات ہیں، آموں کی سالانہ پیداوار تقریبا7لاکھ میٹرک ٹن ہوتی ہےجوکہ اس دفعہ ساڑھے چار لاکھ سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن بمشکل ہوگی، حکومت آموں کی برآمدات کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔
وی این ایس، رحیم یار خان











