پشاور : صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا  کا ایل آر ایچ کا دورہ، کورونا کے حوالے سے اقدامات  جائزہ لیا

136

پشاور، 24جون(اے پی پی): صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے بدھ کے روز یہاں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور ایل آر ایچ سمیت صوبے کے دیگر ہسپتالوں میں کورونا کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا از سر نو جائزہ لیا۔

زوم میٹنگ میں صوبائی وزیرصحت نے دوسرے ہسپتالوں کے ایچ ڈیز سے متعلقہ ہسپتالوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو  سمیت  کورونا کے حوالے سے وزارت صحت اور تمام ایم ٹی آئیز کے درمیان کوآرڈینیشن پر زور دیا تاکہ سروسز کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اس کے علاوہ  وزیر صحت نے کورونا کے مریضوں کے لئے مزید بیڈز اور دوسری سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ صوبے کی عوام کی نظریں ہماری طرف ہیں، کورونا کے مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات دینے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پشاور کے ایل آر ایچ سمیت صوبے کے بڑے ہسپتال اس وقت کرونا کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل ہیں۔

 وی این ایس ، پشاور