پشین: شاہدخان آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ   افراد میں راشن تقسیم

142

پشین ،06 جون (اے پی پی ):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدخان آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے کیڈٹ کالج پشین کے علاقے میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب اور نادار گھرانوں میں دوسری بار راشن تقسیم کیا گیا ۔

اس موقع پر شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے  شاہدخان آفریدی کا کہنا تھا کہ  کرونا وائرس کی عالمی وباء کی  وجہ سے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی غریب طبقہ بے حد متاثر ہوا ہے، اس وبائی مرض کی وجہ سے محنت کش مزدور اور دیہاڑی دار افراد سخت مشکل صورتحال سے دو چار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ لاک ڈاؤن سے بلوچستان کے لوگ زیادہ متاثرہوئے ہیں، ہمیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مالی امداد کرتے ہوئے اس وبائی مرض کے دوران اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی  چاہیے۔  انہوں نے کہاکہ یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ مجھے پیار دیا ہے اور کھیل کے دوران بھی  ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے،اس لیے اب ان کا حق بنتا ہے کہ بلوچستان  کی عوام کی بھرپور مدد کی  جائے ۔انہوں نے کہا کہ  ہم ہر مشکل وقت میں بلوچستان کی عوام کے ساتھ ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر بھی موجود تھے۔

وی این ایس ، پشین