گھوٹکی میں اینٹی کرپشن پولیس کی کاروائی، محکمہ تعلیم میں کرپشن کے الزام میں دو ملازمین گرفتار،

237

گھوٹکی جون 9 (اے پی پی)سرکل آفیسر اینٹی کرپشن  گھوٹکی ایاز میمن کے مطابق  محکمہ تعلیم میں تین لاکھ رشوت کے عوض چوکیدار کا آرڈر جاری کیا تھا بھرتی ہونے والے شخص نے تنخواہیں نہ ملنے پر عدالت میں پٹیشن دائر کی تھی،عدالت کے حکم پر کاغذات کی تصدیق کے دوران جاری کردہ آرڈر جعلی قرار پایا گیا،جاری آرڈر جعلی ہونے پر اینٹی کرپشن پولیس نے تحقیقات کی،اینٹی کرپشن کمیٹی ون چیف سیکریٹری کے احکامات پر کاروائی کی گئی، محکمہ تعلیم کے دو سابق متعلقہ ایجوکیشن افسران سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،دو ملزمان الہبچایہ قاضی اور الھورايو چاچڑ کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ دو ملزمان اختر دہاندو اور ستار سومرو کی گرفتاری کے لیئے چھاپے لگائے جارہے. ہیں ۔

وی این ایس