ہم نہ تو صحافت کے خلاف ہیں نہ  ہی صحافی کے خلاف: شفیق قریشی

210

کراچی، 23 جون (اے پی پی):  تحریک انصاف کے ایم پی اے شفیق قریشی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نہ تو صحافت کے خلاف ہیں نہ صحافی کے خلاف،  ہم صرف درست رپورٹنگ کی ضرورت پر زور دیتے ہیں، کل ہمارے کارکن امجد بھائی کے خلاف یہ خبر لگائی گئی کہ وہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہیں کچھ ایسے نام نہاد صحافی جو آج کی پیداوار ہیں انہوں صحافت جیسے عظیم پیشے کو بلیک میلنگ کا ذریعہ بنایا ہوا ہے اور کسی بھی عزت دار شخص کی پگڑی اچھالنے سے دریغ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں بے نقاب کیا جائے امجد حسین کو میں کافی عرصے سے جانتا ہوں 2018 کے الیکشن میں بھی انہوں نے بھرپور کام کیا تھا ان کی سیاسی سرگرمیوں سے خائف مقامی تنظیمیں من گھڑت الزام لگا رہی ہیں تا کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل امجد حسین بلوچ کو کسی نہ کسی طرح جرائم پیشہ افراد کی لسٹ میں شامل کروا دیا جائے۔ ہم ایسے افراد کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں امجد حسین بلوچ کو تنہا نہ سمجھا جائے ہم ان کی مکمل سپورٹ کے لیے ہمہ وقت موجود رہیں گے۔

وی این ایس، کراچی