جیکب آباد؛ وفاقی وزیر میاں سومرو کی جانب سے دیے گئے راشن بیگ غریبوں میں تقسیم

0
74

جیکب آباد،30 جولائی  (اے پی پی ): پاکستان  تحریک  انصاف کے  رہنما   راز خان پٹھان نے  وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی جانب سے دیے گئے راشن کے بیگ غریبوں میں تقسیم کیے ۔

پی ٹی آئی رہنماء راز خان پٹھان نے اپنے کندھوں پر راشن کے بیگ اٹھاکر جیکب آباد شہر کے مختلف چوک پر بیٹھے معذور افراد اور مختلف محلوں میں جاکرغریبوں میں راشن کے بیگ تقسیم کیے،اس  موقع پر راز خان کا کہنا تھاکہ وفاقی وزیر محمد میاں سومرو اپنے حلقے کی عوام کی خدمت کا جزبہ رکھتے ہیں،عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

راز خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان پاکستان کی عوام کی خوشحالی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،اس نے کرپشن کرنے والوں کے راستے بند کردیے ہیں۔

اے پی پی /عبدالنبی شیخ/حامد