خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اسمارٹ ڈاؤن جاری 

0
79

پشاور،25 جولائی(اے پی پی): خیبرپختونخوا میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات، پشاور کا علاقه دارمنگی سیل کر دیا گیا۔پشاور میں 8 جبکہ ضلع خیبر کے 15 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ۔سيل کئے گئے علاقوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 514 ہے۔ ادهر، ایم او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں، پی ایم آر یو کے مطابق صوبے میں اب تک 13ہزار سے زائد یونٹس اور کاروبار سیل کئے گئے جبکہ 4کروڑ روپے سے زاید کےجرمانے عائد کیے گئے۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں وبا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے ، ایس او پیز پر علمدرآمد کرکے بہت جلد اس مہلک وبا سے جان چھڑا لی جائے گی۔

وی این ایس، پشاور