لاہور آرٹس کونسل کا فنون لطیفہ کے تمام شعبوں کی کلاسز کے آن لائن اجراء کا فیصلہ

0
63

لاہور، 07جولائی(اے پی پی): ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں لاہور آرٹس کونسل  نے فنون لطیفہ کے تمام شعبوں کی کلاسز کے آن لائن اجراء کا فیصلہ کر دیا ۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا نے کہا کہ اس فیصلے سے الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے 12شعبوں کے تمام نوجوان آرٹسٹ مستفید ہونگے،الحمرا اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے دور حاضر کے ساتھ قدم بقدم شریک ہے۔موسیقی، پینٹنگ،ایکٹنگ و دیگرتمام شعبوں کے اساتذہ کے لیکچر ز الحمرا  ویب سائٹ پر دستیاب ہونگے۔

ثمن رائے نے کہا کہ الحمرا اکیڈمی آٖ ف پرفارمنگ آرٹسٹ کے تربیت یافتہ نوجوان عملی میدان میں ملک وقوم کانام روشن کر رہے ہیں۔

اجلاس  میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹسٹ کے تمام اساتذہ نے شرکت کی۔

وی این ایس ،لاہور