احمد پور شرقیہ  پولیس کی  کارروائی ، عید پر فروخت کیلئے تیار ہونیوالی سینکڑوں لیٹر شراب برآمد

90

احمد پور شرقیہ،29 جولائی (اے پی پی): پولیس تھانہ صدر کے ایس ایچ او شیخ وسیم نے کامیاب کارروائی  کرتے  ہوئے   عید پر فروخت کیلئے تیار ہونیوالی سینکڑوں لیٹر شراب برآمد کر لی ۔

ایک  اور کارروائی  میں پولیس تھانہ صدر نے مخبر کی اطلاع پر عبدالرزاق منشیات فروش کو شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے قبضہ سے 280 لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کر لیا ایس ایچ او شیخ وسیم نے بتایا کہ منشیات فروشوں  کیخلاف بھرپور کارروائی  جاری  رہے  گی ۔

اے پی پی /سید آصف علی بخاری /حامد