ایبٹ آباد،27 جولائی(اے پی پی) :ایوان تجارت کے صدر خالد اسلم ،ڈسٹرکٹ فورڈ کنٹرولر انصر شاہ اور مفتی جعفر طیار مقبول اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے،عوام کو سستا آٹا کی فراہمی ایبٹ آباد بھر میں سستا آٹا کے 43 یونٹ قا ئم کیے گئے ہیں جہاں آٹا 860 روپے میں فروخت ہو گا۔
سستا آٹا سیل پوئنٹ سے متعلق میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہم شکریہ ادا کرتے ہیں وزیر اعظم عمران خان ، وزرا اعلیٰ اور وزیر خوراک کا کے انہوں نے گندم کا جو کوٹہ ستمبر ، اکتوبر میں شروع ہونا تھا وہ انہوں نے ہنگامی بنیادوں پر ابھی شروع کروایا ۔
وی این ایس، ایبٹ آباد