ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا کی زیر صدارت آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے حوالے سے اہم اجلاس

239

لاہور، 23جولائی(اے پی پی): ممبر صوبائی اسمبلی   سعدیہ سہیل رانا کی زیر صدارت آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں محکمہ اطلاعات و ثقافت اور اسکے ماتحت تمام اداروں کے افسران و نمائندوں نے مستحق فنکاروں کی جانب سے امداد کے لئے درخواستوں پر غور کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا نے کہا کہ حکومت فن کی خدمت کرنے والوں   کی فلاح  کیلئے  عملی اقدامات  کر رہی ہے۔ اجلاس  میں ایک سے زائد اداروں سے امداد لینے والوں سے حلفیہ بیان لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے کہا کہ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کا حصول آسان بنانے کے لئے جلد ایپ کا اجرا کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن نوید انجم،اے ایس کلچر فرحت جبیں، ڈی جی پلاک صغری صدف،ڈائریکٹر پکار ابراراحمد و دیگر افسران نے شرکت کی۔

وی این ایس ، لاہور