ایچ اے ملتان کے 52 درجہ چہارم کے ملازمین کی مدت ملازمت میں  31دسمبر تک توسیع

129

ملتان،29 جولائی (اے پی پی):پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان کے 52 درجہ چہارم کے کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں  31دسمبر تک توسیع  کر دی گئی ہے تاہم  ملازمین کو کاغذات کی مزید جانچ پڑتال اور خط و کتابت کے بعد مستقل کردیا جائے گا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے ملتان روبینہ کوثر نے کہا  کہ ایماندار اور محنتی ملازمین ادارے کا اثاثہ ہیں۔کسی بھی ادارے کی ترقی محنتی ملازمین کی مرہون منت ہوتی ہے۔ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع یا مستقلی کے معاملات ہو یا دیگر امور ،خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہے ہیں۔

ڈائریکٹر ایڈمن نے مزید کہا کہ ادارے میں مسائل کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں،کوشش ہے کہ ادارے کے مسائل جلد از جلد حل کرلیں۔ادارے کے لیے آمدنی کے دیگر زرائع بھی تلاش کر رہے ہیں تاکہ ادارے کو مزید استحکام حاصل ہو اور جلد ترقی کی منازل طے کر ے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن جنید بلوچ بھی موجود تھے۔

اے پی پی /ملتان/نورین