بورے والا؛ لاک ڈاون پر عملدرآمد کرانے  کیلئے  انتظامیہ  کا شہر میں گشت،متعدد دوکاندار گرفتار

120

بورے والا، 28 جولائی  (اے پی پی لاک ڈاون پر عملدرآمد  کرانے  کے لئے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار نے   شہر میں گشت کرتے  ہوئے   متعدد دوکانداروں کو   گرفتار کر لیا  جبکہ   کئی   کو جرمانے بھی کئے۔

 کارروائی  اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگ زیب اور تحصیلدار ظفر مغل نے پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے عملہ کے ہمراہ  کی ۔دوران کارروائی  انہوں نے مختلف بازاروں میں سمارٹ لاک ڈاون پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے لئے خلاف ورزی کے مرتکب متعدد دوکانداروں کو گرفتار کر کے تھانے میں بند کردیا جبکہ متعدد کو بھاری جرمانے بھی عائد کئے۔

اس موقع  پر  اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگ زیب نے واضح کیا کہ حکومت کی طرف سے نافذ کردہ سمارٹ لاک ڈاون پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دے جائے گی، سمارٹ لاک ڈاون کا مقصد عید کے موقع پر کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کا روکنا ہے اور اس پر عمل درآمد کروانا ہماری ذمہ داری ہے۔

 وی  این ایس،  بورے والا