سکھر۔11جولائی (اے پی پی ): خیرپور کی تحصیل میرواہ کے علی بحر نہر کے ٹیلوں میں مسلسل پانی نہ ہونے کے باعث کاشتکاروں نے محکمہ آنپانی اور ایم این اے ، ایم پی اے کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کرکے سخت احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں کاشتکاروں آبادگاروں کی بھوک ہڑتال کیمپ میں پاکستان تحریک انصاف خیرپور کے وائیس پریزڈنٹ ایڈوکیٹ سید محب شاہ لکیاری ہڑتالی کیمپ میں پہنچ کر آبادگاروں سے یکجہتی کا اظہار کیا ، پی ٹی آئی رہنما نے آبپاشی کے انجینئر شرف الدیں سے فون پر بات کرکے کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کو کہا آبپاشی انجینئر نے چار دن میں نہرمیں پانی دیئے کا وعدہ کیا اور موقع پر کاشتکاروں نے بتایا کہ مسلسل پانی کی قلت ہونے سے تین ہزار ایکٹر زرعی زمین غیر آباد بنجر بن گئی ہے ،پی ٹی آئی رہنما کے ساتھ کیمپ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکال کر سندھ حکومت اور آبپاشی عملے کے خلاف نعرے بازی کی ۔
وی این ایس،سکھر











