جعلی ڈومیسائل کے اجراءکے خلاف سکھر پریس کلب میں  احتجاجی مظاہرہ

278

سکھر،01جولائی (اے پی پی ):سکھر میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے کارکنان کی کثیر تعداد نے ضلعی رہنماؤں نومی سندھی،وحید کھوسہ و دیگر کی قیادت میں جعلی ڈومیسائل کے اجراءکے خلاف سکھر پریس کلب میں  احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔

 پریس کلب کے سامنے کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے سے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے صوبے میں سینکڑوں غیر متعلقہ افراد کو جعلی ڈومیسائل کا اجراءکیا گیا، لیکن سندھ کے عوام کا دکھ درد رکھنے کا دعویٰ کرنے والی حکومت کو اس کا پتہ نہیں چل سکا ۔

انہوں نے  مطالبہ کیا کہ  سندھ حکومت تمام جاری کردہ جعلی ڈومیسائلز کو منسوخ کرے اور اس میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کرے۔

وی این ایس ،سکھر