خیرپور،29جولائی(اے پی پی ): ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی صاحب کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے خیرپور پولیس کا منشیات فروشوں،سہولتکاروں، بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والوں، اشتہاری اور جواری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون، ضلع بھر سے 43 ملزمان گرفتار کر لیے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 6710 گرام نشہ آور چرس، 9850 نقد اور 28630 گرام بھنگ، 548 نشہ آور سوپاریاں، 30 بوتلین شراب، 2 بغیر لائسنس TT پسٹل، 8250 نقد رقم، 104 پتہ تاش، 3 موبائل فون برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف 36 مقدمات درج کر لئے گئے ۔
اس موقع ایس ایس پی خیرپور کا کہنا تھا کہ خیرپور ضلع کو منشیات، جوا سے پاک بنایا جائے گا، منشیات فروشوں، جواریوں اشتہاری ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
اے پی پی /اطہراللہ/ھامد