سکھر،29جولائی(اے پی پی ): ایس ایچ او باگڑجی نے دوران ناکہ بندی کارروائی کرتے ہوئے شراب کی ترسیل ناکام بنادی ، کارروائی کے دوران دو ملزمان گرفتار کیے گئے جن کے قبضہ سے 530 شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں ، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
اے پی پی /اطہراللہ/حامد