سیاسی مخالفین جتنی مر ضی اے پی سیز کریں حکومت کو اس سے کوئی خطر ہ نہیں: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

175

لاہور، جولائی 25(اے پی پی) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف کے مرکزی رکن عمر ڈار نے ملاقات کی۔

گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ملک میں جمہوریت کے تسلسل اور شفافیت کی حامی ہیں۔ سیاسی مخالفین جتنی مر ضی اے پی سیز کریں حکومت کو اس سے کوئی خطر ہ نہیں۔

چوہدری محمدسرور  نے کہا کہ عوام اپوزیشن کی حکومت مخالف کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے ۔عوام نے تحر یک انصاف کو حکومت کیلئے 5 سال کا مینڈ یٹ دیا ہے۔ اپوزیشن نیب میں کوئی تر میم لانا چاہتی ہے تو پار لیمنٹ میں لیکر آئے ۔حکومت اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر کے مضبوط بنا رہی ہے ۔گور نر پنجاب نے کہا کہ کر پشن کا خاتمہ اور بلاتفر یق شفاف احتساب ملک وقوم کی ضرورت ہے ۔اپوزیشن کو پار لیمنٹ کے اندر باہر اپنا مثبت جمہوری کردار ادا کر نا چاہیے۔ کورونا کے حوالے سے آئندہ دو ہفتے بہت اہم ہوچکے ہیں ۔ عید اور مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز بارے کوتاہی تباہ کن ہوگی ۔ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنا خود کورونا کو دعوت دینے کے متراد ف ہے ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا وبا کو کنٹرول کرنے میں قومی ہم آہنگی سے دورس اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

وی این ایس اے پی پی