شربت بیچنے  والے  بچہ   کی میٹرک میں شاندار کارکردگی، وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے 20 ہزار کا انعام

185

ملتان، 29جولائی(اے پی پی): شربت بیچ کر پیٹ پالنے والے یتیم بچے کی میٹرک میں شاندار کارکردگی کی انوکھی مثال،  کمشنر شان الحق نے 16 سالہ حضیفہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا مہمان بنالیا۔

وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے کمشنر نے طالب علم کو 20 ہزار انعام اور گلدستہ پیش کیا۔

کمشنر شان الحق نے  کہا کہ محنت سے اپنی شناخت بنانے والے ہونہار کی میزبانی پر فخر ہے ،دہلی گیٹ کے حضفیہ نے اپنی محنت سے 1050 نمبر لیکر  کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں، نونہار طالبعلم نے ثابت کیا کہ تعلیم کی دولت کسی مخصوص طبقے کی میراث نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب حضفیہ کا مستقبل تابناک بنانے کیلئے تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

اے پی پی /ملتان /حامد