صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب سے پیسپ اور آئی سیپپس کے نمائندگان کی ملاقات

178

لاہور ،27 جولائی(اے پی پی): صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس سے پیسپ اور آئی سیپپس کے نمائندگان نے پیر کو یہاں ملاقات کی، ملاقات سکول کھولنے کی تیاریاں مکمل کرنے کے حوالے سے منعقد کی گئی۔

ملاقات میں  گفتگو کرتے  ہوئے ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ سکول کھولنے کے حوالے تمام  تیاریاں مکمل کرنے کی تفصیلی اور جامع رپورٹ 25 اگست تک تیار کر کے پیش کی جائے گی۔ سکول کھولنے سے پہلے وہ تمام تر اقدامات کئے جائیں گے جن کی بدولت طلباء اور اساتذہ کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

 ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ  تمام طلباء و اساتذہ   کی زندگیاں عزیز ہیں ،انہیں کسی صورت خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ سکول کھولنے کا حتمی فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاو کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

وی این ایس ، لاہور